Rohani Duniya روحانی دنیا
|
||||||||||||||||||||
Contact Us Mirzaji_786@hotmail.com 00923127297640
|
||||||||||||||||||||
شخصیت
نمبر 3
|
||||||||||||||||||||
لکی اعداد 2.3.6.8.4
تاریخ پیدائش 3.30.12.21.
|
||||||||||||||||||||
آپ کے ذاتی اوصاف اور
حالات
نمبر کا تعلق مشتری سے ہے، یہ اچھائی کا نشان ہے۔ جن لوگوں کے نام کا عدد ۳ ہو تو کریکٹر اور مزج پر اثر وارد کرے گا اگر تاریخ پیدائش کا نمبر ۳ ہو تو تقدیر کے احکام کا مظہر ہوگا۔ یہ نمبر اعلیٰ سپرٹ، زندہ دلی، اور ظرافت کا مظہر ہے، جن لوگوں کے اعداد میں یہ غالب ہو ان میں اپنے خیالات کے اظہار کی زبردست خواہش ہوتی ہے۔ نمبر ۳ والے کو بولتے وقت آواز ایسی رکھنی چاہئے کہ تمام مجمع کو سنائی دے۔ نمبر ۳ والے افراد میں نمبر ایک اور نمبر دو والوں کی امتیازی خصوصیات ہوتی ہیں۔ نمبر ۳ میں محض انتظامی و اہمتمامی قابلیت ہی نہیں ہوتی بلکہ اس کے حصول کے لئے وہ خاص حکمت عملی کو کام میں لاتے ہیں ۔ اپنے ماتحتوں کے لئے وہ نمایاں صفات کے حامل لوگ ہوتے ہیں۔ یعنی قابل بھی اور شریف بھی۔ ان کے کلیدی اوصاف درج ذیل ہیں۔۔
چال
چلن
جو لوگ اس نمبر کے زیر اثر ہوتے ہیں، وہ خوشیوں اور
غیر متزلزل یقین کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی کا اعلیٰ اور ارفع مقصد کسی چیز کی بنیادی
خصوصیت کا پتہ چلانا ہوتا ہے۔ یعنی وہ تحریک ، باریک بینی اور
مطالعاتی حس کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ پریشانیوں اور اداسیوں
میں گھرے رہتے ہیں۔ ان کے تصورات میں زود حس ہونے کی وجہ
سے ابال سا رہتا ہے۔ ان میں یہ بھی خصوصیت ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کو جلد
متاثر کرلیتے ہیں۔ مگر خود متاثر ہونے کی علّت سے نابلد ہوتے
ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایسے نمبر والے اکثر لوگ
خود پسندی اور خود غرضی کا شدت سے شکار ہوجاتے ہیں۔
وہ ہر وقت اپنے ہی پیدا کردہ خیالات میں گھرے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پریشانیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ یہ لوگ اپنی خوشی کی خاطر کامیابی حاصل کرنے کے شدت سے متمنی ہوتے ہیں۔ نہایت شدومد سے اس کی کوشش میں لگے رہتے ہیں تا کہ اپنی تمنّاکی بارآفرینی سے لطف اندوز ہوسکیں۔ ان کی زندگی رومان پرور ماحول میں بسر ہوتی ہے۔ یہ لوگ بیرونی ممالک کی اشیاء کا استعمال کرنا فخر خیال کرتے ہیں۔ کاریں، کوٹھیاں رکھنا ان کی شانِ خود نوازی کا اہم حصہ ہوتی ہیں۔ اچھا لباس، خوش خوراکی، تخیلاتی لبادے ان کی زیست کو سرگرم رکھتے ہیں۔
مالی
حالات
یہ لوگ مالی حالات میں متوازن ہوتے ہیں ۔ مگر ان کے پاس اپنا روپیہ پیسہ کم ہوتا ہے۔ دوسروں کے روپے سے کام کرتے ہیں۔ اگر ان کی ذاتی دولت ہو تو اس کا مصر ف اچھانکالتے ہیں۔ یعنی اپنے دوستوں کو پارٹی دینا۔ ان کے خیال میں روپیہ بنک میں رکھنا بے کار ہوتا ہے۔ وہ روپے پیسے سے خوشیاں خریدنا بنیادی حق سمجھتے ہیں۔ اس لئے وہ سرمایہ خوشی سے جمع نہیں کرپاتے۔ خوش قسمتی ان کیلئے یہ ہوتی ہے کہ وہ جتنا خرچ کرتے ہیں اتنا آسانی سے پیدا کرلیتے ہیں۔ انکے نزدیک روپیہ ہاتھوں کا میل ہوتا ہے۔ جو آتا جاتا رہتا ہے۔ |
||||||||||||||||||||
Visite
Full Datail http://rohaniduniya2013.blogspot.com
|
عدد 3 والے کی خوبیاں اور کمزوریاں
Subscribe to:
Posts (Atom)