عدد 1 والے کمزوریاں اور خوبیاں

Rohani Duniya   روحانی دنیا        
Contact Us    Mirzaji_786@hotmail.com  00923127297640
شخصیت نمبر 1
                                                      لکی اعداد  1.6.9.4     تاریخ پیدائش  1 . 10 . 28 .  19
آپ کے ذاتی اوصاف اور حالات
ہ نمبر شمس کا ہے، بنیادی طور پر زندگی کا ستون، ناقابلِ تبدیل اثر رکھنے والا اور ایک عظیم الشان طاقت کا حامل ہے۔ نمبر ایک علم الاعداد میں پہلا نمبر ہے اور اہمیت کا حامل ہے۔ جہاں کہیں یہ ظاہر ہو تو اس کا مطلب مجموعی طور پر ایک خود مختار انہ وصف کا اظہار ہے۔
یہ ایک ذی اعتماد اور مرکزی طاقت کا نمبر ہے۔ اس کا حامل اپنے آپ پر بھروسہ کرنے والا ہوتاہے اور یہ شخص اپنے کریکٹر اور کاروبار کو بہت زیادہ توجہ دے کر ترقی کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔ نصیب کے لحاظ سے اچھی قسمت کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس کی مختصر خصوصیات یہ ہیں
اور امراء پروغیرہ پر علم الاعداد کے ماہر اس نمبر کو حکمرانی کا نمبرکہتے ہیں۔ یہ بادشاہوں، گورنمنٹ                  کرتے ہیں۔ ہر چیز میں ترقی کرنے والا
تخریبی اوصاف
تعمیری اوصاف
تخریبی اوصاف
تعمیری اوصاف
قرضہ
اعتماد
فضول خرچی
خواہشِ اقتدار
بے جاغرور
یقین
نمائش
دیانت داری
لالچ
طاقت
جدائی
قابل اعتبار
آوارگی
ملکیت


                                                               چال چلن
جن کا نمبر ایک ہے وہ لوگ مصلح، مضبوط قوتِ ارادی والے اور آزاد خیال واقع ہوتے ہیں۔ وہ اپنی کامیابی پر بڑے نازاں ہوتے ہیں، پیدائشی طور پر لیڈر قسم کے خیالات رکھتے ہیں،بعض لوگ کامیاب رہتے ہیں، مگر ایسا کم ہوتا ہے، کیونکہ اکثر ایسے افراد کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی ہو جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ شاذو نادر ہی اپنی خصوصیات کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا اکثر نمبر ایک والے لوگ ایسے غیر یقینی حالات سے دوچار ہوتے ہی حوصلہ شکنی کا شکار ہوجاتے ہیں۔جس کی وجہ سے وہ اپنی پیدائشی خوبیوں کو عملی جامہ پہنانے کے تصوّر کاپیچھا کرتے کرتے ساری زندگی گزاردیتے ہیں۔ لیکن پھر بھی لا شعوری طاقتیں ان کے اندر کارفرما رہتی ہیں۔ جو ان کا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔ نتیجتاً وہ لوگ جو جائز وسائل سے کام لیتے ہیں اور اپنی دھن میں کسی سے گھبراتے نہیں تو وہ کامیابی سے ہمکنار ہوجاتے ہیں۔ لیکن جب کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں تو اس کے نشے میں سست ہوجاتے ہیں اور با لفرض اگر وہ اپنی بنیادی تمناؤں کی کامیابی نہیں دیکھ سکتے تو سفاکانہ ذہنیت سے کام لے کر برے طریقے اختیار کرلیتے ہیں۔ ڈکٹیٹر شپ، خود غرضی، ظالمانہ روش ان کا خاصہ بن جاتی ہے۔
مالی حالات
نمبر ایک کے افراداپنی قابلیت کی بنا ء پر دولت پیدا کرسکتے ہیں۔ خوش قسمتی ان کا ساتھ دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر وہ بردباری اور سکون قلبی کا دامن نہ چھوڑیں تو وہ جلد شہرت کے مالک بن سکتے ہیں۔ مگر ایسا نہیں ہوتا۔ وجہ یہ ہے کہ ایسے افراد جتنی جلدی دولت حاصل کرتے ہیں اتنی ہی جلدی اسے ضائع کردیتے ہیں۔

نمبر ایک والے لوگوں کی زندگی میں دو چار مواقع ہی ایسے آتے ہیں جو دولت
مند بننے کا سبب پیدا کرتے ہیں۔ مگر وہ اپنی خامیوں کی وجہ سے اندھیروں میں کھو جاتے ہیں۔ ان لوگوں کا جمع شدہ سرمایہ اگر ہو بھی تو فوراً اختتامی مدارج کی طرف مائل ہوجاتا ہے اور بعض اوقات محض وقتی فائدہ کے علاوہ کچھ جمع نہیں کرپاتے۔ بہر حال ان کی بنیادی ضرورتیں ضرور پوری ہوا کرتی ہیں۔ بعض نمبر ایک افراد اپنی جمع شدہ رقم شئیرز میں لگاتے ہیں یا پھر اس کا نعم البدل یہ ڈھونڈ لیتے ہیں کہ جوئے میں قسمت آزمائی کریں۔ وہ تصّورات کے حسین لبادے میں لپٹے ہوئے وہاں جاپہنچتے ہیں مگر بے سود! ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ معاشی استحکام کے لئے اچھے تصورات رکھیں ، خیالی پلاؤ کو عملی جامہ پہنانا یا فضول خرچی کرنا بدنصیبی کا باعث ہوگا یا دیوالیہ پن مقدر بنے گا۔
Visite Full Datail   http://rohaniduniya2013.blogspot.com