عدد2 والے کی خوبیاں اور کمزوریاں



Rohani Duniya   روحانی دنیا        
Contact Us    Mirzaji_786@hotmail.com  00923127297640
شخصیت نمبر 2
                                                      لکی اعداد  2.3.6.1.7              تاریخ پیدائش 2 . 29 .11 .20  
آپ کے ذاتی اوصاف اور حالات

نمبر دو کا تعلق قمر سے ہے جو اچھے خیالات ، بردباری اور مددگارانہ صلاحیتوں پر دلالت کرتا ہے۔
دوستی کا عدد:
عدد ۲ زوج ہے، دوستی کا مظہر ہے جب علم الاعداد کے نقشے میں ۲ کا عدد نمایاں نظر آرہا ہو تو دل دماغ پر دوستی کے جذبات کا احساس چھا جائے گا۔ مراد اس سے یہ ہے کہ جس شخص کے نقشے میں ۲ کا عدد ہو اسے ان صفات کا مظہر ہونا چاہئے۔
اس عدد کی نوعیت مجہول اور مؤنث ہے۔ ایک نمبر والے پختہ عزم اور ایفائے عہد رکھتے ہیں لیکن ۲ نمبر والے اس سے برعکس ہوتے ہیں۔ وہ تبدیلی پذیر طبع اور غیر مستقل مزاج ہوتے ہیں۔ فطرت پسند ہوتے ہیں۔ نمبر ایک والے کی راہنمائی دلیل اور امورِ واقعی کے ماتحت ہوتی ہے۔ جبکہ نمبر ۲ والے شخص پر احساس اور ضمیر کی آواز کا اثر پڑ جاتا ہے۔
اب وہ مختصر الفاظ دئے جاتے ہیں۔ جو ان صفات کو ظاہر کریں گے جو نمبر ۲ والے شخص کی قسمت کا حصہ ہوتے ہیں۔
تخریبی اوصاف
تعمیری اوصاف
تخریبی اوصاف
تعمیری اوصاف
حسد
بھروسہ
جلد یقین دلانا
رفاقت
شرمیلاپن
غورو خوض
کثافت
قوتِ متخیلہ
بے چینی
گھریلو سادگی
فوری میلانِ طبع
بھولا پن




                                                               چال چلن
اس نمبر سے تعلق رکھنے والے افراد نہایت بردبار، سلجھے ہوئے خیالا ت کے مالک ہوتے ہیں ۔ وہ اپنی رائے کو مؤثر انداز سے ظاہر کرتے ہیں ۔ ان میں یہ وصف ہوتا ہے کہ وہ معقول رائے کو فوراً قبول کرلیتے ہیں۔ مگر غیر مصدقہ چیزوں کو اپنانے میں ہچکچاتے ہیں۔ صلح جو طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ کسی معاملہ میں تحقیق کرنا ان کی فطرت کے خلاف ہوتا ہے۔ مگر اجتماعی کوششوں کو فوراً قبول کرلیتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی کم گوئی، صلح پسندی مشکوک تصّور کی جاتی ہے ۔تاہم وہ بے ایمان نہیں ہوتے۔ ماسوائے اس کے کہ حالات انہیں مجبور نہ کریں۔ ایسے لوگوں کے تصور میں یہ بات ہوتی ہے کی زندگی کی خوشیاں، صحت اور محنت سے حاصل ہوتی ہیں اور زندگی کا مقصد مسلسل محنت ہے۔
ایسے افراد جب کوئی عاقلانہ اقدام کرتے ہیں تو وہ معجزاتی طور پر کامیا ب ہوجاتے ہیں بعینہ
ٖ یہی حالت برعکس ہو کر رہ جاتی ہے جب وہ کوئی غیر دانشمندانہ کام کریں۔ لہٰذا ایسے افراد کوئی بھی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ، نہ ہی انہیں کوشش کرنی چاہئے۔
مالی حالات
یہ لوگ روپے کے معاملات میں کافی ایمان دار ہوتے ہیں۔ وہ مقروض ہونا پسند نہیں کرتے۔اسی طرح وہ دوسروں کے معاملاتِ زر بھی بڑی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دیتے ہیں۔اس لئے نمبر ۲ والے لوگ کاروباری لائن میں بہت ملیں گے جو ذمہ داری کے فرائض کے احساس کو بخوبی جانتے ہیں۔ وہ روپیہ پیسہ بچانا خوب جانتے ہیں۔ کیونکہ ان کے نزدیک پس اوندختہ روپیہ پیسہ مشکلات کے وقت مدد کا باعث بنتا ہے۔
 یہ لوگ اگر مال دار ہوں تو اپنے روپیہ کو صحیح طریقہ سے خرچ کرسکتے ہیں۔ اگر یہ کاروبار میں روپیہ لگائیں گے تو ہمیشہ منافع بخش کاروبار ہی کی طرف ان کا رجوع ہوگا۔ جیسے سیونگ،بنک،بانڈ، شےئرز، وغیرہ۔ مگر ایسے لوگ مالدار ہونے کے باوجود کبھی شرابی یا جواباز نہیں ہوتے۔ کیونکہ وہ کسی نقصان دہ کاروبار کے تصورات سے نفرت کرتے ہیں۔ ایک صورت یہ بھی ہے کہ اس نمبر کے زیر اثر افراد مالی مشکلات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں وہ اس لئے کہ ان کی فطرت سادہ اور رحم و کرم، جودوسخا کے زیر اثر ہوتی ہے۔ اس لئے وہ اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور پریشان حالوں کی فوراً مدد کرتے ہیں۔ مگر جب روپیہ واپس کرنے کا معاملہ درپیش ہو تو وہ کبھی اپنے عزیزوں ، دوستوں اور رشتہ داروں سے واپسی کا مطالبہ نہیں کرسکتے، کیونکہ ایسا کرنا ان کیلئے قریباً ناممکن ہوتا ہے۔
Visite Full Datail   http://rohaniduniya2013.blogspot.com